اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سیاسی مبصرین کا کہنا ہےکہ داعش کا سب سے بڑا حامی سعودی عرب ہے۔ ایران کے معروف تجزیہ نگار اور مبصر داود ہرمیداس پاوند نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے اقدامات سے سعودی عرب کی بوکھلاہٹ کا اظہار ہوتا ہے کیونکہ شام میں صدر بشار اسد کے اقتدار میں باقی رہنے اور اپنی شکست سے بوکھلا گيا ہے۔ سیاسی امور کے اس مبصر نے کہا کہ یہ بڑی فطری بات ہےکہ سعودی حکام داعش کے خلاف موقف اپنا کر عالمی رائے عامہ کو منانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران علاقے کا سب سے بڑا اور طاقتور ملک ہے اور یہ امریکہ اور مغرب کے فائدے میں ہوگا کہ وہ تہران کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھیں۔ اس مبصر کے بقول امریکہ اور اسکے اتحادی علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بے مثال پوزیشن کو ہرگز نظر انداز نہیں کرسکتے۔
.......
/169